کاروبار
Time 26 اپریل ، 2024

مشرق وسطیٰ میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے: ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا

ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے جاری بیان میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالات مزید خراب ہوئے تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ سکتی ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں گراوٹ کا عالمی ٹرینڈ بھی ریورس ہوسکتا ہے۔

 عالمی بینک کے مطابق مکمل جنگ شروع ہونے کے خوف کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافے کا رجحان ہے۔

مزید خبریں :