2023 میں کے پی میں غذائی تحفظ کیلئے82 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے: اے ڈی بی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایشائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہےکہ 2023 میں پاکستان کے ساتھ 82 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے جو خیبر پختونخوا (کے پی) میں زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ کے لیے تھا۔

رپورٹ کے مطابق قرض میں خواتین کی زراعت میں شمولیت اور 2800 خواتین کی زراعت شعبے میں تربیت شامل تھی۔ پاکستان کو کلائمٹ کے لیے 180 ملین ڈالر قرض بھی فراہم کیا گیا جس سے بہاولپور اور راولپنڈی میں 1.5 ملین لوگ مستفید ہوں گے۔

ایشائی ترقیاتی بینک کے مطابق بہاولپور میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور راولپنڈی میں یومیہ 54 ملین لیٹر صاف پانی کے پلانٹ کا منصوبہ ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں غذائی ضروریات کے لیے ہنگامی گرانٹ بھی دی گئی، 5 ملین ڈالرگرانٹ 54 ہزار ہیکٹرپر چاول کے بیج کے لیے دی گئی۔

ایشائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ قرض سے ٹیکس میں بہتری لانے اور ڈیجیٹلائزیشن میں مدد ملےگی۔

مزید خبریں :