Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
18 جون ، 2017

آرمی چیف کا قومی ٹیم کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان

آرمی چیف کا قومی ٹیم کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیمپئنز ٹرافی میں شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر شاندار فتح پر قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تاریخی فتح پر قومی ٹیم کے لیے عمرے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کو بھی نہیں ہرایا جاسکتا۔

Advertisement