پاکستان
24 جون ، 2017

ہمیں جے آئی ٹی کے اندر کی بات کا نہیں پتا، وزیر اعلیٰ سندھ

ہمیں جے آئی ٹی کے اندر کی بات کا نہیں پتا، وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ ہمیں اندر کی بات کا پتا نہیں ہے لیکن جے آئی ٹی کی جو بات سامنے آئی ہے اس میں یہ لوگ عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے ہیں ۔

سیہون کے گاؤں بوبک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاناما کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ پاکستانی سیاست پر بھی اثر انداز ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے خود کو کلیئر کرا کے بے گناہ ثابت کردیا تب دیکھا جائے گا، میرا نہیں خیال کہ تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں پر تبصرے توقعات کی بنا پر نہیں کئے جا سکتے، یہ ثبوتوں پر منحصر ہے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پورے پاکستان میں انتخابات جیت کے آئے گی۔

مزید خبریں :