پاکستان
26 جون ، 2017

وزیراعظم کو عوام کے دکھ درد سے کوئی واسطہ نہیں، چانڈیو

وزیراعظم کو عوام کے دکھ درد سے کوئی واسطہ نہیں، چانڈیو

مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں سنا ہے وزیراعظم دورہ مختصر کرکے آئے ہیں۔انہیں اپنے اور خاندان کی خوشیاں عزیز ہیں، عوام کے دکھ درد سے کوئی واسطہ نہیں ۔
حیدر آ باد میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما پر فیصلہ جو بھی آئے قوم انہیں چور چور کہہ رہی ہے یہ بدقسمتی کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے وزیراعظم دورہ مختصر کرکے آئے ہیں ۔انہیں اپنے اور خاندان کی خوشیاں عزیز ہیں۔ عوام کے دکھ درد سے کوئی واسطہ نہیں ہے، انہوں نے کہابھی جو کیس چل رہا ہے اس میں سوائے ان کے خاندان کے اور کیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آج انکے بیٹوں کے خاندان کے نام آرہے ہیں ۔فیصلہ جو بھی آئے قوم انہیں چور چور کہہ کہہ رہی ہے یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انہیں دفاع کرنے کے بجائے قبول کرلینا چاہئے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما نے سانحہ احمد پور شرقیہ پر دکھ کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :