پاکستان
26 جون ، 2017

عید کے دن بھی سیاستدانوں کا ٹاپ ٹرینڈ ’جے آئی ٹی‘

عید کے دن بھی سیاستدانوں کا ٹاپ ٹرینڈ ’جے آئی ٹی‘

ملک بھر میں عید الفطر کی خوشیاں بکھری ہوئی ہیں مگر سیاستدان کی کڑوی باتوں میں آج کے دن بھی ٹاپ ٹرینڈ جے آئی ٹی رہا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بےنظیر بھٹو کےمزار کے احاطے میں عید کی نماز ادا کی اور پھر قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔

عید کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہوں یا نہ ہوں جے آئی ٹی اور پاناما کے اثرات ضرور سامنے آئیں گے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواب شاہ زرداری ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حالات نظر آرہے ہیں اس سے ایسا لگتا ہے نواز شریف جے آئی ٹی میں جواب نہیں دے سکیں گے۔

وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دشمن رحمان ڈکیت کو جے آئی ٹی میں بلایا گیا، جے آئی ٹی خودکومتنازع بنارہی ہےجبکہ شیخ رشید نے جے آئی ٹی کی تحقیقات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سانحہ بہاولپورپراپنے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں موجود برن یونٹس تمام طبی سہولیات سے آراستہ ہیں۔

چمن میں پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے عید کی نماز کے بعد لوگوں کو مبارکباد دی ۔

مزید خبریں :