انٹرٹینمنٹ
27 جون ، 2017

بالی وڈ میں شاہ رخ خان کے25 سال مکمل

بالی وڈ میں شاہ رخ خان کے25 سال مکمل

اس عید پر کنگ خان کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں اور بالی وڈ میں ان کے25 سال مکمل ہوگئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی کنگ خان نے عید پر اپنے مداحوں کو مبارک باد دی اور ممبئی میں اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ہو کر فینز کو ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کنگ خان سفید شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور چار سال کےننھے خان ابرام بھی اپنے پاپا کی گود میں تھے۔ انہوں نے بھی پاپا کی طرح سفید شلوار قمیض پہنا ہوا تھا۔

یہ عید شاہ رخ کے لئے دوگنی خوشی لائی ہے، بالی وڈ میں ان کے 25 سال مکمل ہو گئے ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ وقت اس سے زیادہ گزر گیا ہے۔

شاہ رخ خان نے دور دراز سے آئے اپنے فینز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید خبریں :