پاکستان
29 جون ، 2017

سابق چیئرمین نیب جے آئی ٹی کے سامنے پیش

سابق چیئرمین نیب جے آئی ٹی کے سامنے پیش

سابق چیئرمین نیب جنرل امجد پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔ جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپرملز کیس کی تحقیقات آگے نہ بڑھنے سے آگاہ کریں گے۔

جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسین نواز، حسن نوازکو جولائی کے پہلے ہفتے میں پیش ہونے کے باضابطہ سمن جاری کیے ہوئے ہیں، جبکہ وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو بھی 2جولائی کو تیسری مرتبہ پیشی کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی نے مریم نواز کو پیشی پرلندن فلیٹس، بیرون ملک دیگر کاروبار کی تفصیلات اور دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کو10جولائی کو پاناما پیپرز سے متعلق سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ پیش کرنی ہے۔

مزید خبریں :