پاکستان
10 جولائی ، 2017

کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن رد الفساد میں پیشرفت کا جائزہ

کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن رد الفساد میں پیشرفت کا جائزہ

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن رد الفساد میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت آپریشن ردالفساد میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال کا پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

جب کہ اجلاس میں ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں :