پاکستان
20 جولائی ، 2017

جے آئی ٹی رپورٹ میں درج ہے کہ دستاویز تصدیق شدہ نہیں، دانیال عزیز

جے آئی ٹی رپورٹ میں درج ہے کہ دستاویز تصدیق شدہ نہیں، دانیال عزیز

مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر ایک میں درج ہے کہ اکٹھی کی گئی دستاویز تصدیق شدہ نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے باہر کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ کی جلد نمبر ایک میں کہ چکی ہے کہ دستاویز تصدیق شدہ نہیں اور عدالت میں تصدیق شدہ دستاویزات زیر سماعت نہیں ہیں اگر اسکریپ ڈھونڈا جارہا ہے تو آپ کو مشینری نہیں ملے گی۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عزیزیہ اسٹیل کی دستاویزات اور بینک اسٹیٹمنٹس موجود ہیں، گلف اسٹیل ملز کی مشینری خریدی ہی نہیں گئی۔

رہنما نون لیگ کا کہنا تھا کہ درخواست گزارہرطرح سےکوشش کررہےہیں کہ معاملہ ٹرائل کورٹ میں چلا جائے جب کہ پوری دنیا میں ثبوت ڈھونڈے جارہےہیں کہ کچھ نہیں ملا۔

مزید خبریں :