پاکستان
23 جولائی ، 2017

خیبرایجنسی وادی راجگال میں دہشتگردوں کی دو کمین گاہیں کلیئر، آئی ایس پی آر

خیبرایجنسی وادی راجگال میں دہشتگردوں کی دو کمین گاہیں کلیئر، آئی ایس پی آر

 راولپندی: پاک فوج کا آپریشن خیبر4 پلان کے مطابق جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی وادی راجگال میں دہشتگردوں کی دو کمین گاہیں کلیئر کروالیں۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطباق پاک فوج نے سپنکئی ٹاپ، درہ سپرائی پاس اور درہ ستار کلے بھی محفوظ کرلیے۔

آئی جی ایف سی کے پی میجر جنرل شاہین نے بتایا کہ دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ افغانستان سے پاکستان داخل ہونیوالے ان دروں پرپاک آرمی کی عملداری قائم کی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کہ آرمی ایوی ایشن اور آرٹلری سے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :