(ن) لیگ کی ریلی: اسکاٹ کی گاڑی تلے آکر بچہ جاں بحق


گجرات: سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کے دوران بچہ اسکاٹ میں موجود گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔

جیونیوز کے مطابق گجرات میں نوازشریف کی ریلی کے دوران اسکاٹ میں موجود ایلیٹ فورس کی گاڑی تلے بچہ آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بچے کو ریلی میں موجود لوگوں کی طرف سے دھکا لگا جس کے باعث وہ نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت احمد چغتائی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 9 سال بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ بچے کے گاڑی کے اچانک سامنے آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

بچے کی ہلاکت کا سن کر اس کے والدین بے ہوش ہوگئے اور اس کے والد کو دل کا دورہ پڑ گیا جب کہ اس کی والدہ بھی شدید صدمے سے دوچار ہے اور بات کرنے سے قاصر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹ لے کر ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کی جائے اور ذمے داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ کا جاں بحق بچے کے لوا حقین سے دلی ہمدردی او راظہار تعزیت

انہوں نے کہا ک بچے کے لواحقین سے ہمدردی اور ہے، جاں بحق بچے کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بچے کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جب کہ ریلی سے خطاب میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بچے کی شہادت پر افسوس ہے، ہمارے ساتھی اس شہید بچے کے گھر گئے ہیں۔

مزید خبریں :