نوازشریف کی جمہوریت کیلئے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی، خواجہ آصف

کامونکی: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جمہوریت کے لیے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی۔

کامونکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف جان خطرے میں ڈال کرآئین کی سربلندی کیلیے جدوجہد کررہے ہیں، ان کی جمہوریت کے لیے خدمت تاریخ میں لکھی جائے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف نوازشریف کے جان نثار ہیں اور لوگ اپنے جوش کی وجہ سے ریلی میں آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی جس طرح پامالی کی گئی اس پر عوام افسردہ ہیں، کب آئینی حکومت کا احترام کیا جائے گا۔

مزید خبریں :