Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
12 اگست ، 2017

وفاقی حکومت ہماری سیاسی آزادی کو یقینی بنائے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت ہماری سیاسی آزادی کو یقینی بنائے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں جہاں گورنر ہاؤس میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیوایم کے وفد نے کہا کہ کراچی میں آپریشنز سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کا پیکج ضروری ہے۔

وفد کا کہنا تھا کہ تجارتی سرگرمیوں، شہر کی تعمیرنو سے متعلق اقدامات کیےجائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور دیگر حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں، شہر میں امن کے استحکام کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا، ان سے لاپتا کارکنان کی بازیابی کے لیے بات کی جب کہ وزیراعظم سے سندھ کے شہری علاقوں پر بھی بات ہوئی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہماری سیاسی آزدی کو یقینی بنائے۔

Advertisement