پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2017

آرمی چیف نے 4 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جن 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ان میں شبیر احمد، عمرا خان، طاہر علی اور آفتاب الدین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کےمطابق چاروں دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، سپاہیوں کے اغوا اور قتل میں ملوث ہیں اور انہوں نے 21 افراد کو بھی قتل کیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور انہیں فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی۔

مزید خبریں :