شاہ رخ اور رنبیر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کی دیوالی پارٹی میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی فلم نگری میں ہر تہوار کو بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے اور اس دیوالی پر بھی اداکاروں نے اپنے اپنے گھروں تقریب کا اہتمام کیا۔

فلم نگری کی سب سے بڑی پارٹی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے گھر ہوئی جس میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، سیف علی خان، دپیکا پڈوکون سمیت نامور فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں شاہ رخ خان نے 2001 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کے گیت ’’بولے چوڑیاں، بولے کنگنا‘‘ پر رقص کرکے سما باندھ دیا لیکن اس پر پارٹی میں موجود رنبیر کپور خود کو بھی نہ روک سکے اور دونوں نے جم کر رقص کیا۔

دونوں اسٹارز کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ 

مزید خبریں :