کھیل
Time 16 دسمبر ، 2017

پی سی بی فیوچرز ٹورز کے شیڈول پر آواز اٹھائے، ریاض پیر زادہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ساتھ فیوچرز ٹورز پروگرام کا معاملہ اٹھائے اور امید ہے کہ نجم سیٹھی مسئلہ حل کرائیں گے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ میں قائد اعظم گیمز کے انعقاد کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے کہاکہ آرمی چیف نے کھیلوں کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، گیمز کی سکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز کی پوری سپورٹ حاصل ہے۔

آئی سی سی فیوچرز ٹورز شیڈول کے اعلان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی فیوچرز ٹورز کے شیڈول پر آواز اٹھائے ، میں خود بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی سے اس معاملے پر بات کروں گا۔

مزید خبریں :