دنیا
Time 17 دسمبر ، 2017

آسٹریلوی پولیس کا شمالی کورین ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ

آسٹرلین پولیس نے شمالی کورین ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

آسٹریلوی پولیس نے 59 سالہ شمالی کوریا کے ایک شخص کو گرفتار  کرلیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے لئے جاسوسی کرتا تھا۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق شمالی کوریا کی ایما پر بلیک مارکیٹ میں میزائل کے اجزاء کی لین دین کرتے پکڑا گیا جس کی شناخت 'چین ہین چوئی' کے نام سے ہوئی جب کہ یہ شمالی کوریا کا جاسوس ہے۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کورین جاسوس گزشتہ 30 سال سے سڈنی میں رہائش پذیر تھا جب کہ اس کے پاس شمالی کوریا اور آسٹریلیا کی شہریت موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ اور بارودی مواد کو دوسرے ملک خرید و فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے جس کے شمالی کوریا کے اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ رابطے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

آسٹریلین فیڈرل پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر نیل گوگن کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کیس آسٹریلیا میں پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے لیکن کوئی بھی شخص پابندیوں کی خلاف ورزی کرکے آسٹریلیا میں نہیں بچ سکتا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چین ہین چوئی نے غیرقانونی طور پر کوئلہ شمالی کوریا سے انڈونیشا اور ارد گرد کے ممالک میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا جب کہ ملزم نے اقوام متحدہ اور آسٹریلیا کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید خبریں :