ژوب میں زلزلہ، شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی

زلزلے کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز— فوٹو:فائل 

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 اور زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز  ژوب سے 82کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

مزید خبریں :