05 فروری ، 2015
لاہور..... جنید خان کی جگہ ورلڈ کپ کی ٹکٹ کس کو ملے گی ۔آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کر ہی لیا اور راحت علی کو ٹیم میں شامل کر کے سب کو حیران کر دیا ۔ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے راحت علی کی فوری طور پر آسٹریلیا روانگی ممکن نہیں ہے ۔ قسمت ہو تو راحت علی جیسی،جنہیں ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل گیا۔کہاں تو سلیکٹرز نے انہیں30 کھلاڑیوں کی فہرست میں نہیں رکھا ،لیکن اب وہ جنید خان کی جگہ لے رہے ہیں۔ جنید خان ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہو گئے تھے۔پہلے بلاول بھٹی کو جنید خان کی جگہ نیوزی لینڈبھیجا گیا لیکن نتیجہ بھیانک رہا ، اب قرعہ فاسٹ بائولر راحت علی کے نام نکلا ہے،راحت علی صرف ایک ون ڈے میچ کا تجربہ رکھتے ہیں۔البتہ 11 ٹیسٹ میں 31 کھلاڑیوں کو ضرور آئوٹ کر چکے ہیں۔راحت علی کا نام ورلڈ کپ کے ابتدائی30 کھلاڑیوں میں نام شامل نہیں تھا اس لیے ان کے ویزے کا انتظام بھی نہیں کیا گیا۔جمعہ کو کرکٹ بورڈ ویزے کے لیے درخواست دے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت علی آئندہ ہفتے ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ بورڈ نے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو بھی جنید خان کے متبادل کے لیے راحت علی کا نام بھیج دیا ہے۔