05 فروری ، 2015
سری نگر...........حریت رہنما شبیر شاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کواپنے مستقبل کافیصلہ کرنےکاحق دیا جائے،پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگرگیا ہے۔ پاکستان بھر میں یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر حریت رہنما شبیر شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی طرح جموں کشمیر کےعوام کی رائے کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔