06 فروری ، 2015
مانسہرہ .....پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹمبر مافیا کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹمبر مافیا بہت طاقتور ہے، جب تک سزا نہیں ہوگی، جنگلات نہیں بچیں گے۔ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے گزشتہ 10 برس میں خیبرپختونخوا سے1 سو ارب روپے کے درخت کاٹے گئے، محکمہ اینٹی کرپشن اور نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ چیف کنزرویٹر سمیت 15 فاریسٹ افسران کو معطل کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگلات کی کٹائی ہر قیمت پر روکیں گے چاہئے حکومت سے ہاتھ دھونا پڑے۔ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگا کر گرین گولڈ اورکاربن پوائنٹ پالیسی کے تحت ملنے والےکروڑوں ڈالر کازرمبادلہ اسی علاقے پر خرچ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کاٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے بھی خصوصی درخواست کی جائیگی، ٹمبر مافیا بہت مضبوط ہے جب تک سزا نہیں ہوگی جنگلات نہیں بچیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہر جگہ میرٹ کی پالیسی اپنائینگے،میرٹ پر ہی ایاز صادق کے بیٹے کو شوکت خانم اسپتال میں کنسلٹنٹ کی نوکری ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام یونیورسٹی کا آڈٹ کیا جائیگا اور کرپشن کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔