06 فروری ، 2015
ملتان......صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں کو 2 شناختی کارڈ رکھنے پر الیکشن ٹریبونل نے نااہل قرار دیدیا ہے ۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں کی نا اہلی کے خلاف تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار نے الیکشن ٹریبونل کو درخواست دے رکھی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ چوہدری عبدالوحید ارائیں کے پاس قومی شناختی کارڈز کی تعداد ایک سے زائد ہے ،جس پر آج الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری عبدالوحید ارائیں کو نا اہل قرار دیدیا ہے ۔ چوہدری عبدالوحید ارائیں 2013ء کے عام انتخابات میں ملتان کے صوبائی حلقہ 196 سے پاکستان مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔