پاکستان
06 فروری ، 2015

بھارت کی سلامتی کونسل میں رکنیت پر تحفظات اصولی ہیں، تسنیم اسلم

بھارت کی سلامتی کونسل میں رکنیت پر تحفظات اصولی ہیں، تسنیم اسلم

اسلام آباد .....دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت پر پاکستان کے تحفظات اصولوں پر مبنی ہیں،سلامتی کونسل توسیع کے بجائے اصلاحات ہونی چاہیں۔ترجمان کاکہنا ہے کہ بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہاکہ سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کے اضافے سے طاقت کے نئے مراکز پیدا ہونگے۔ان کا کہناتھاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سلامتی کونسل میں کام کےطریقہ کارمیں بہتری سمیت شفافیت اورارکان کی بہتر نمائندگی کی ضرورت ہےنہ کہ طاقت کاایک نیامرکز قائم کرنے کی ۔ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ بھارت نے بندوق کےزورپر کشمیر میں انتخابات کرائے، یہ حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں،ہندوستان اپنے پہلے وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات بھول گیا ہے، کشمیری عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کی قربانیاں دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ زبردستی الحاق کی حمایت نہیں کرتے۔ ترجمان نےبتایاکہ چین کے وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے، چین کےصدر بھی 2015 میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔تسنیم اسلم نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے دورے کی تاریخوں اور ایجنڈے پر کام جاری ہے ۔ تاہم دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائیگی۔ ترجمان دفترخارجہ نےبتایاکہ بغداد میں پھنسے 300 پاکستانی زائرین کی واپسی کے لیے سفارتی اہلکار متعلقہ ایرلائن کےساتھ رابطےمیں ہے ۔ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دسمبر 2015 تک مکمل ہو گا۔

مزید خبریں :