06 فروری ، 2015
لاہور .....لاہور کے علاقے اکبر چوک ٹاؤن شپ میں بس کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق ہوگیا ، طالب علم کی موت پرشہری مشتعل ہوگئے ،بس پر پتھرائو کرکے شیشے توڑ دالے ،آگے لگانے کی کوشش بھی کی ۔پولیس نے بس کے کنڈکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔لاہور کے علاقے لیاقت آباد کا 14 سالہ طالب علم شاہ زیب اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا ،اکبر چوک میں بس پرچڑھتے ہوئے ڈرائیور نے بس چلا دی، جس کے نتیجے میں شاہزیب گرکرٹائروں تلے کچلا گیا ،اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا ، حادثے کے بعد شہریوں نے بس کو روک لیا ، پتھراو کر کےشیشے توڑ ڈالے ، آگ لگانے کی بھی کوشش کی ، حادثے میں بیٹے کی موت کی اطلاع پر والدین اور رشتےدار اسپتال پہنچ گئے ۔لخت جگر کی لاش دیکھ کر ماں پر غشی کے دورے پڑتے رہے ۔متوفی شاہزیب گورنمنٹ لال ہائی اسکول کا طالب علم تھا ۔پولیس نے بس کنڈکٹر عبدالوحید کو گرفتار کر لیا ۔