پاکستان
06 فروری ، 2015

22افراد کے قتل کااعتراف کرنیوالا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

 22افراد کے قتل کااعتراف کرنیوالا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

کراچی ......کراچی پولیس نے 22افراد کے قتل میں ملوث جس ملزم کو کل میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا، آج وہ مبینہ مقابلے میں مارا گیا ہے ۔ملزم عبیدالرحمان کو گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ خواجہ نوید طاہر نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا۔اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ملزم نے 4 ڈاکٹروں اور 8 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افرادکے قتل کا اطراف کیا ہے، لیکن آج گرفتار ملزم کو اورنگی ٹاون میں ایک مبینہ مقابلے میں ماردیا گیا- اس حوالے سے پولیس کا موقف ہے کہ ملز م کی نشاندہی پر پولیس دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے لے جارہی تھی کہ اس دوران ملزم نے پولیس اہلکاروں سے بندوق چھیننے کی کوشش کی، اس دوران پولیس مقابلے میں ملزم مارا گیا، جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

مزید خبریں :