پاکستان
06 فروری ، 2015

بلوچستان: 24گھنٹوں میںچند مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان

بلوچستان: 24گھنٹوں میںچند مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان

کوئٹہ..........محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ اور گرد نواح میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ وادی میں ہلکی سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش اور برف باری کا سبب بننے والی ہوائیں آج بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے بعد مکران، کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :