پاکستان
06 فروری ، 2015

کراچی میں بلیک آؤٹ ہو سکتا ہے، ترجمان کے الیکٹرک

کراچی میں بلیک آؤٹ ہو سکتا ہے، ترجمان کے الیکٹرک

کراچی............ ترجما ن کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی ملنا بند ہو گئی تو کوئی بیک اپ پلان نہیں، کراچی شہر میں بلیک آؤٹ ہو سکتا ہے۔ صدر کراچی چیمبر افتخار وہرا کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کراچی کو نیشنل گرڈ سے سستی بجلی دینے کے معاہدے کی تجدید کرے، اگر کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی کی فراہمی رک گئی،تو ملک کا معاشی حب سنگین توانائی بحران کی نظر ہوجائے گا۔ کراچی چیمبر کے صدر افتخار وہرا کا مزید کہنا ہے کہ کراچی ملک کو 63 فیصد ٹیکس دینے والا معاشی حب ہے ،اسے بجلی بحران سے بچائے،اگر کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل کی گئی،تو صنعتی پیداوار شدید متاثر ہوگا،جبکہ بے روزگاری اور غربت بڑنے کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری طرف کے الیکٹر ک کا موقف ہے کہ اگر 650 میگاواٹ کے معاہدہ نہ ہوا،تو کراچی شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دگنا ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :