پاکستان
06 فروری ، 2015

بلدیاتی انتخابات کے پی کے میں مئی، پنجاب نومبر، سندھ میں اگلے سال ہونگے

بلدیاتی انتخابات کے پی کے میں مئی، پنجاب نومبر، سندھ میں اگلے سال ہونگے

اسلام آباد.........خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مئی، پنجاب میں نومبر اور سندھ میں اگلے سال مارچ میں ہوں گے،صوبوں نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔کمیشن نے حتمی تاریخیں مانگ لیں۔بلدیاتی انتخابات ہیں یا ٹرک کی بتی، کبھی کوئی مہینہ کبھی کوئی تاریخ۔ میئر، چیئرمین، کونسلرزبننے کے خواہش مندوںنے ایک بار پھر تیاری پکڑ لی۔نئی تاریخیں سامنے آگئیں۔خیبر پختونخوا والے مئی،پنجاب والے نومبر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار رہیں۔ سندھ والوں کو ایک سال مزید انتظار کرنا ہوگا۔ وہاں انتخابات ہوں گے اگلے سال مارچ میں۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں اجلاس کے دوران صوبوں کے نمائندوں نے بتادیا کہ وہ کب تک انتخابات کرانے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے صوبوں سے حتمی تاریخیں بھی مانگ لیں۔صوبوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد حتمی تاریخیں بھی دے دی جائیں گےاور تمام قانونی تقاضے بھی مکمل کرلیےجائیں گے۔ کئی بار التوا کا شکار ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیا اب دی گئی تاریخوں پر ہو سکیں گے؟؟قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن کے مطابق اس کا دارومدار بھی صوبوں کی تیاریوں اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر ہی ہے۔وزرات دفاع حکام نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کے لئے قانون سازی مکمل ہونے کوہے، اس کےبعد کینٹ ایریاز میں بھی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :