06 فروری ، 2015
لاہور..........لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شاہدرہ کے محلہ چھینا کھو کے قریب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا ماراگیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ڈی ایس پی شاہدرہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کا نام نصیر ہے جو ڈکیتی،رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔نصیر نے تین روز پہلے فائرنگ کرکے محافظ فورس کے دو اہل کاروں کو بھی زخمی کردیا تھا۔