06 فروری ، 2015
لاہور ...........لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس میں نوکری نہ ملنے پر خواتین کے دھرنے کو تین روز ہوگئے لیکن کسی حکومتی عہدے دار نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔چیئرنگ کراس پنجاب اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے میں شریک خواتین نے پنجاب انسداد دہشت گردی فورس میں نوکریو ں کے لئے ٹیسٹ دیے تھے۔ محکمے کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ مظاہرین کے مطابق عدالت میں جانے کے 10ماہ بعد انسداد دہشت گردی فورس کے حکام نے بتایا کہ کوٹہ صرف 5 فیصد تھا۔ تاہم خواتین کا مطالبہ ہے کہ انہوں نے تمام ٹیسٹ پاس کیے تھے، لہٰذا انہیں نوکری دی جائے۔