06 فروری ، 2015
پشاور.........جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوانے اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف مارچ میں احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کیاہے۔پشاورمیں میڈیاسے گفتگومیں جے یوآئی خیبرپختونخواکے امیرمولاناگل نصیب نے کہاکہ 21ویں آئینی ترمیم کے کچھ حصے نہ بدلے تواس کے خلاف بھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔کیونکہ مدارس کے حوالے حکومتی رویہ انتہائی غیر مناسب ہے۔مولاناگل نصیب کا کہناتھاکہ سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اورکوشش ہے کہ متفقہ امیدوارلائے جائیں۔