06 فروری ، 2015
لاہور.........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے مفادات کا تحفظ اور ریلیف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کےاجلاس سے ویڈیو کانفرنس میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے کیے جانے والے مؤثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔