پاکستان
07 فروری ، 2015

سانحہ بلدیہ کی رپورٹ دل دہلادینے والی ہے حیران کن نہیں،شیریں مزاری

سانحہ بلدیہ کی رپورٹ دل دہلادینے والی ہے حیران کن نہیں،شیریں مزاری

لاہور ....... تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہےکہ بلدیہ ٹاون سانحہ کی رپورٹ دل دہلا دینے والی ہے، لیکن حیران کن نہیں،ریاست مافیا تنظیم کیخلاف فوری کارروائی کرے اور اس کے سیاسی چہرے کو بے نقاب کرے، اور مزدوروں کے قتل کا مقدمہ چلائے۔ شیریں مزاری نے تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ آگ لگنے کے اس واقعہ کے پیچھے ایم کیو ایم ہے،یہ انکشاف محمد رضوان قریشی نے کیاجو مبینہ طور پر ایم کیو ایم کاکارکن ہے ۔ پارٹی کے ایک اہم عہدیدارنے متاثرہ فیکٹری کے مالکان سے 20کروڑ روپے بھتہ طلب کیاتھا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ یہ اس سیاسی جماعت کی جانب سے بھتہ خوری کیلئے کی جانیوالی سب سے ہولناک واردات ہے،اس انکشاف سے ثابت ہوا ہے یہ جماعت سیاسی قوت نہیں بلکہ مافیا ہے، ریاست اس مافیا تنظیم کیخلاف فوری طور پر کارروائی کرے اور اس کے اُس سیاسی چہرے کو بے نقاب کرے ،جس نے ایم کیو ایم کے خطرناک مافیا آپریشن کوچھپارکھاہے ۔ شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ اس مافیا گروہ کے جلا وطن سربراہ کو واپس بلائے تاکہ اس پر بلدیہ ٹاون کے مزدوروں کا مقدمہ چلایا جائے، ریاست ایم کیو ایم کے بھتے اور دیگر مافیا سرگرمیوں کا نشانہ بننے والے متاثرین کے سامنے آنے کی حوصلہ افزائی کرے، تاکہ ایسی کارروائیوں کا خاتمہ کیا جائے، جنہوں نے پاکستان کے معاشی علاقے کراچی کو تباہ کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :