پاکستان
07 فروری ، 2015

ریلوے زمینوں پر جاری لوٹ سیل کا خاتمہ کرینگے،سعد رفیق

ریلوے زمینوں پر جاری لوٹ سیل کا خاتمہ کرینگے،سعد رفیق

لاہور .......وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ماضی سے ریلوے زمینوں پر جاری لوٹ سیل کا خاتمہ کرنے کیلئے ریلویز کی ملک بھر کی زمینوں کو کمپیوٹرائزڈ کرینگےاور ان پر شاپنگ مال ،پلازے بنانے سمیت دیگر ترقیاتی کام ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلویز کے تمام ملازمین کی لائف انشورنس کا سوچ رہے ہیں، جو بہترین ڈیل آفر کرے گا اس کے ساتھ اس سلسلے میں معاہدہ کیا جائے گا۔سعد رفیق کا کہناتھاکہ ریلوے کو سالانہ 70 کروڑ روپے کرایہ آتا ہے، ابھی ہم نے ابتدا کی ہے، بہت سا کام کرنا باقی ہے، ریونیو جنریش پر فوکس کر رکھا ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ ایسا ملک جس میں بحران ہی بحران ہوں وہاں سیاست دانوں کے پاس کھیلنے کودنے کا وقت نہیں ہوتا، سیاستدانوں کو جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے، ہمیں نہایت سنجیدگی سے کام کرنا ہے۔

مزید خبریں :