07 فروری ، 2015
کراچی..........پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ پیپلز پارٹی کے معاملات طے پا گئے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں شمولیت پر اصولی طور پر رضامند ہو گئی ہے۔ رحمان ملک کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی نےماضی کی ساری تلخیاں بھلادی ہیں،ایم کیو ایم سے تقریباً معاملات طے پا گئے ہیں،یہ سندھ حکومت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے بھی ایم کیو ایم سے ہم آہنگی ہوگئی ہے اور سینیٹ میں بھی ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی اتحادی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری اورالطاف حسین نےبات چیت میں ماضی کی تلخیاں بھلادیں،آصف زرداری کی ہدایت پرالطاف حسین سےملاقات کیلئے لندن جا رہا ہوں،سندھ حکومت میں جوایم کیوایم کاحق بنتاہےوہ انہیں ملےگا۔