07 فروری ، 2015
کراچی..........متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ میں ملوث درندہ صفت رضوان قریشی کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی صفوں میں کوئی بھی داخل ہو کر اپنے آپ کو کارکن ظاہر کر سکتا ہے،ایم کیو ایم میں دہشت گرد، بھتا خور اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے زیرو ٹولیرنس ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہم میڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے ظالم شخص کو ایم کیو ایم کا کارکن لکھا اور بولا نہ جائے، سانحہ بلدیہ میں ملوث اس درندہ صفت شخص کو قانون کے مطابق بلدیہ کے چوک پر پھانسی دی جائے۔