پاکستان
08 فروری ، 2015

کوئٹہ میں مطلع صاف،موسم قدرے سرد

کوئٹہ میں مطلع صاف،موسم قدرے سرد

کوئٹہ........کوئٹہ میں مطلع صاف ہے جبکہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سے موسم قدرے سرد ہوگیا ہے۔وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں گزشتہ دو روز سے جاری بادلوں اور بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔آج مطلع صاف ہے اور دھوپ نکل آئی ہے، تاہم کل رات ہونے والی بارش کے بعد سے وادی اور ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوگیا ہے اور موسم سرد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :