08 فروری ، 2015
نوشہرہ ........نوشہرہ میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیدو کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔مقابلے میں ملزم گوہر ہلاک اور 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ہلاک اور گرفتار ملزمان سنگین جرائم اوردہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔