پاکستان
08 فروری ، 2015

لوئراورکزئی ایجنسی میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو دھماکے سے تباہ

لوئراورکزئی ایجنسی میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو دھماکے سے تباہ

لوئراورکزئی......لوئراورکزئی ایجنسی میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقہ بیزوٹ میں واقع گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو نصب شدہ بارودی مواد سے دھماکا کرکے تباہ کیا گیا۔ دھماکے سے اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :