08 فروری ، 2015
کراچی........کراچی لٹریچر فیسٹول میں شہریوں کی دلچسپی عروج پر ہے۔ کوئی اپنی پسند کی کتاب کی تلاش میں ہے تو کوئی دانشور کی صحبت میں چند لمحات چاہتاہے۔چھٹا کراچی لٹریچر فیسٹول شروع کیا ہوا۔شہری اپنی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر دانشوروں کے کلام سے علم کے موتی چننے کرنے پہنچ گئے۔نشست کے لیے ہال بھی لازمی شرط نہیں۔ اگر آپ پرویز ہود بھائی ہیں تو کہیں بھی اپنے گرد محفل جما سکتے ہیں۔سارا سال نصاب کی کتابوں میں گم رہنے والے طلبہ بھی آج اپنی پسند کی کتابیں خرید کرہی جائیں گے۔فیسٹول میں موجود نوجوان طبقے نے بھی اس کاوش کو دور حاضر کی اہم ضرورت قراردیا۔بچے اور نوجوان ایک طرف لیکن کتابوں سے پرانی دوستی رکھنے والے بھی یہاں اپنے شوق کی تسکین کررہے ہیں۔تین روز کے لیے ہی صحیح لیکن علم و ادب کے شیدائی گھٹن زدہ ماحول میں کراچی لٹریچر فیسٹول کو ٹھنڈی ہوا کو جھونکا قرار دے رہے ہیں۔