08 فروری ، 2015
اسلام آباد.........ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ملک کے بالائی علاقے استور میں وقفے وقفے سے برف باری ہورہی ہے ۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور خوراک کی ترسیل مشکل ہوگئی ہے ۔بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔ تاہم پنجاب اور سندھ میں سردی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ابرآلود رہے گا ۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔