پاکستان
08 فروری ، 2015

سرگودھا:گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ، باپ بیٹا جاں بحق

سرگودھا:گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ، باپ  بیٹا جاں بحق

سرگودھا ........سرگودھا میں گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے باپ اوربیٹا جاں بحق ہوگئے۔جبکہ ٹرک الٹنے سے 16 مزدور زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا میں فیصل آباد روڈ پر موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکراگئی۔حادثے میں باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے،جن کی لاشیں قریبی اسپتال پہنچادی ۔دوسرا ٹریفک حادثہ خوشاب روڈ پر پیش آیا،جہاں ٹرک الٹنے سے 16 مزدور زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :