08 فروری ، 2015
کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ نےجےآئی ٹی رپورٹ کےخلاف عدالت سےرجوع کرنےکافیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اتوار کی شام نائن زیرو پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں من گھڑت جےآئی ٹی الطاف حسین سےلیکر تحریک کے کارکنوں کے خلاف بنائی گئیں،حکیم سعید قتل کیس میں عدالتوں میں جو کچھ ہوا،سب جانتے ہیں،اس جے آئی ٹی رپورٹ کے سربراہ ایس ایس پی ساؤتھ ہیں، رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی،ڈاکٹر فاروق ستار، روف صدیقی اور سینٹر بابر خان غوری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اس جھوٹی اور سازش پر مبنی رپورٹ کی بھرپور مذمت کرتی ہے،ہم ایک بارپھرسازشوں سےمتعلق آگاہ کرناچاہتے ہیں،انھوں نے کہا کہ ایک واقعےکوبنیادبناکرایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجارہاہے،ایم کیوایم کےخلاف ایک بارپھرسازشیں شروع ہوگئی ہیں،پارٹی پرشب خون مارنےکیلیے اس کاامیج خراب کیاجارہاہے،خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جےآئی ٹی رپورٹ ایک سازش کاحصہ ہے،اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیوایم کی سیاسی ساکھ کونقصان پہنچانےکی کوشش کی جارہی ہے،سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی من گھرٹ اورجھوٹی جےآئی ٹی رپورٹ بنائی گئی،جو صرف سنی سنائی باتوں پربنائی گئی ہے اور جھوٹی و من گھڑت ہے،سانحہ بلدیہ ٹاؤن پرجسٹس(ر)قربان علوی پرمشتمل جوڈیشل کمیشن نےرپورٹ تیارکی،بے بنیادالزام کےتحت ایم کیو ایم کوجوڑکر میڈیا پر پیش کیا جارہا ہے،انھوں نے کہا کہ عمران خان اورشیریں مزاری کےبیانات پرحیرانی ہوئی،جماعت اسلامی کےداعش اورالقاعدہ سےرابطےسب کے سامنے ہیں،جس کا ثبوت یہ ہے کہ القاعدہ کا نمبر تین رہنما خالدشیخ محمدجماعت اسلامی راولپنڈی کی نائب ناظمہ کےگھرسےملا ،حیدرعباس نے کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ میں کہاگیاکہ میں نےاس سےسنااوراس نےاس سےسنا،کیا ایسی باتیں ثبوت کے طور پر پیش کی جاسکتی ہیں؟حیرت کی بات یہ ہے کہ جےآئی ٹی رپورٹ2013کی ہےاورآج پیش کی جارہی ہے،یعنی یہ رپورٹ ڈیڑھ سال بعدسامنےلائی جارہی ہے،انھوں نے کہا کیاپتامزیدجےآئی ٹی رپورٹیں آئیں،عدالت میں مقدمےکی سماعت ہوئی نہیں،بیانات آناشروع ہوگئے۔قومی اسمبلی کے رکن اور ممبر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں ایکشن پلان تجویزکیاتھا،لیکن اب ایم کیوایم کوان معاملات میں الجھایاجارہاہے،ایم کیوایم میں جرائم اورتشددکیلیے زیروٹولرنس ہے،حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالروف صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ جےآئی ٹی میں جن فرنٹ مینوں کاذکرہےانھیں گرفتارکیوں نہیں کیاگیا،تحریک انصاف اورجماعت اسلامی آج بھی طالبان کوقبول کرتی ہیں،عمران خان سانحہ پشاورکےبعدشادی میں مصروف ہوگئےتھے۔