08 فروری ، 2015
کراچی........ترجمان رینجرزنے کہا ہےکہ محمودآبادمیں کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتارکیا گیا ہے۔گرفتارملزم عبدالرفیق عرف کائیاں سانحہ12مئی میں ملوث ہے،ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم منظورکالونی کےعامرعرف دوانی کی ٹارگٹ کلرٹیم سےاحکامات لیتاتھا،اور ملزم ٹارگٹ کلنگ کےمتعددمقدمات میں ملوث ہے،جبکہ ملزم نے تفتیش کے دوران چنیسرگوٹھ میں اشوک گروپ کےساتھ گینگ وارکااعتراف کرلیا،گرفتارملزم نےرئیس مماسمیت دیگرٹارگٹ کلروں کوتحفظ دینےکابھی اعتراف کیا،ملزم زمینوں پرقبضےکےمقدمات میں بھی مطلوب تھا۔