پاکستان
08 فروری ، 2015

عمران خان سے چوہدری سرور کی ملاقات،پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

عمران خان سے چوہدری سرور کی ملاقات،پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سےسابق گورنرپنجاب چودھری محمدسرورکی ملاقات ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر سیاسی صورتحال اورآیندہ کےلائحہ عمل پربات چیت ہوئی،ذرائع نے مزید بتا یا کہ یہ ملاقات بنی گالامیں عمران خان کی رہائش گاہ پرہوئی،بتایا جاتا ہے کہ چودھری محمدسرور،تحریک انصاف سےتحریری یقین دہانی چاہتےہیں،جبکہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ چودھری سرورکی تحریک انصاف میں ممکنہ شمولیت پر بھی بات چیت ہوئی،اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق عمران خان نےچودھری سرورکوپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

مزید خبریں :