08 فروری ، 2015
کراچی....... مہاجر رابطہ کونسل نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن افسوس ناک تھاجس کےزخم257خاندانوں کےدلوں پرآج بھی تازہ ہیں،ایک اعلامیہ میں مہاجررابطہ کونسل نے کہا کہ انتقامی سیاست پرمبنی جےآئی ٹی رپورٹ نےمہاجروں کوتشویش میں مبتلاکردیاہے،ایک فردکی سفاکیت کوجوازبناکرپوری مہاجرقوم کامیڈیاٹرائل کسی طورملکی مفادمیں نہیں ہے، 90کی دہائی میں ماورائےعدالت قتل کےلاکھوں کیسوں کی جےآئی ٹی رپورٹیں بھی منظرعام پرلائی جائیں،رضوان قریشی ہویاکوئی اور،سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ہرمجرم کوسخت سزادی جائے۔