پاکستان
25 جنوری ، 2012

ایبٹ آباد میں فاسفیٹ کی کان بیٹھ گئی، 9 افراد دب گئے

ایبٹ آباد میں فاسفیٹ کی کان بیٹھ گئی، 9 افراد دب گئے

ایبٹ آباد … ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ترنوائی میں فاسفیٹ کی کان بیٹھ گئی ،حادثے میں نو افرادملبے تلے دب گئے۔ ڈی پی اوایبٹ آباد کریم خان کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقیترنوائی لگربانڈہ میں فاسفیٹ کی کان میں کام کرنے والے نو افراد پر ایک بڑا پہاڑی تودہ آگراہے جس سے وہ تمام افرادملبے تلے دب گئے ہیں۔ڈی پی او نے جیونیوزکو بتایا کہ مقامی طورپر ملنے والی اطلاعا ت کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔شدید برفباری اور پرخطر راستہ کے باعث اب تک امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکی ہیں۔ڈی پی او کے مطابق امدادی کارکنوں کے جائے حادثہ تک پہنچے میں دشواری کی صورت میں پاک آرمی سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ڈی پی او نے یہ بھی بتایا کہ اس علاقے میں اکثر فاسفیٹ کی غیر قانونی کان کنی کی جاتی ہے۔تاہم محکمہ معدنیات سے بھی رابطہ کیاجارہاہے کہ تاکہ اس کان کے بارے میں اجازت نامے سے متعلق معلومات اکھٹاکی جاسکے۔

مزید خبریں :