17 فروری ، 2015
ٹوکیو.....جاپان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔جاپان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق شمالی علاقوںمیں رات کے آخری پہر میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔ٹوکیو میں قائم جاپان میٹرلوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔