Time 13 جون ، 2025
دنیا

پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادے بھی اسرائیلی حملے میں شہید

پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادے بھی اسرائیلی حملے میں شہید
بریگیڈیر جنرل امیر علی حاجی زادے— فوٹو: فائل

ایران نے پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس کے سربراہ بریگیڈیر جنرل امیر علی حاجی زادے کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل امیر علی حاجی زادے پاسداران انقلاب کے ایک سینٹر پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے جن میں ایرانی جوہری تنصیبات اور اعلیٰ فوجی اسفران کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حملے میں ایران کے سینئر جوہری سائنسدانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری ، ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد اور دیگر سینئر افسران شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری تنصیات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدان شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جوہری سائنسدان احمد رضا ذوالفقاری، آزاد یونیورسٹی کے سربراہ اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی شہید ہوئے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی اور عبدالحمید منوچہر بھی شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں میں سید امیرحسین فقیہی اور مطّلبی‌زادہ بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں :